چنئی، 14؍فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )ڈی ایم کے کے کارگزار صدر ایم کے اسٹالن نے آمدنی کے معلوم ذرائع سے زیادہ جائیداد کے معاملے میں وی کے ششی کلاکومجرم قرار دینے والے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی بتاتے ہوئے گورنر سی ایچ ودیاساگر راؤ سے درخواست کی کہ وہ تمل ناڈو میں مضبوط حکومت بنانے کی سمت میں قدم اٹھائیں۔اسٹالن نے کہاکہ طویل وقت کے بعدانصاف ہواہے،تقریباََدودہائی کے بعدیہ ایک تاریخی فیصلہ ہے۔انہوں نے کہاکہ اس فیصلہ سے ظاہر ہو تا ہے کہ لیڈروں کو عوامی زندگی میں کیساہوناچاہیے ؟۔انہوں نے کہاکہ فیصلہ سے معلوم ہو تاہے کہ کوئی بچ نہیں سکتا، عوامی زندگی میں شفافیت ناگزیرہے،یہ سبھی لیڈروں کے لیے سبق ہوگا ۔ا سٹالن نے نامہ نگاروں سے کہاکہ فیصلے کے بعدورنرسی ایچ ودیاساگرراؤکوپائیدار حکومت بنانے کی سمت میں قدم اٹھاناچاہیے ۔یہ پوچھنے جانے پرکہ طاقت کے ٹیسٹ کے صورت میں ایوان میں ان کی پارٹی کیا رخ اپنائے گی ؟۔ انہوں نے صرف اتناکہاکہ ڈی ایم کے کا رخ ملک کے لیے فائدہ مند ہوگا۔